بلوچستان میں پولیس اور لیویز تھانوں پر حملے،2 اہلکار ہلاک ، متعدد زخمی

بلوچستان میں پاکستانی فورسز پر حملوں کا سلسلہ شدت کے ساتھ جاری ہے ۔

ضلع شیرانی میں پولیس اور لیویز کے تھانوں پر مسلح افراد کے حملے میں 2 اہلکار ہلاک اور متعدد کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ڈپٹی کمشنر شیرانی کے مطابق ضلع شیرانی کے پولیس اور لیویز تھانوں پر مسلح افراد کے حملے میں لیویز اور پولیس کے متعدد اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جبکہ کمیونیکیشن سسٹم تباہ کردیا گیا ہے۔

ان کے مطابق ژوب سے ایمبولینسز اور فورسز کی شیرانی روانہ کردئیے گئے ۔

اطلاعات کے مطابق حملے میں پولیس تھانے کو بھی نذر آتش کردیا گیا ہے ۔

کہا جارہا ہے کہ مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اور ایک لیویز اہلکار ہلاک جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔

سول اسپتال ژوب میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ضلع شیرانی بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی آخری حدود میں واقع ہے اور اس علاقے میں ماضی میں بھی عسکریت پسندوں کی جانب سے کئی بار پولیس تھانوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

اب تک ان حملوں کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔’

Share this content: