پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر میں 29 ستمبرکو ریاستی جبر کے خلاف عوامی تحریک کو روکنے اور پولیس کو محفوظ رکھنے کے لئے اینٹی رائٹس کٹس کی سہولیات سے لیس کیا جارہا ہے۔
واضع رہے کہ اینٹی رائیٹ کٹس” (Anti-Riot Kits) عام طور پر وہ سامان ہوتا ہے جو فسادات یا ہنگاموں کے دوران قانون نافذ کرنے والے ادارے استعمال کرتے ہیں تاکہ عوامی نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے اور خود کو محفوظ رکھ سکیں۔
اس سلسلے میں مقبوضہ جموں کشمیر کے صدر نے محکمہ پولیس کے لیے اینٹی رائیٹ کٹس کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔جس میں پولیس کے لیے پانچ کروڑ روپے مالیت کی اینٹی رائیٹ کٹس خریدی جائیں گی جن میں ہیلمٹ، جیکٹس، شیلڈز اور دیگر سامان شامل ہیں۔
بجٹ 26-2025 میں نئی بھرتی ہونے والے ریکروٹس کے لیے کٹس کی مد میں بھی فنڈز مختص کر دیے گئے ہیں جبکہ پولیس کے 8651 اہلکاروں کو یونیفارم الاؤنس دینے کی بھی منظوری جاری کر دی گئی ہے۔ فی پولیس اہلکار 1 ہزار 935 روپے 61 پیسے یونیفارم الاؤنس کے طور پر فراہم کیے جائیں گے۔
یونیفارم الاؤنس کے لیے مجموعی طور پر 6 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔
صدر آزاد جموں و کشمیر نے واضح کیا کہ تمام اخراجات قواعد کے مطابق آڈٹ کے تحت کیے جائیں گے۔
محکمہ مالیاتی کا نوٹیفکشن باقائدہ جاری کردیا گیا ہے ۔
یاد ر ہے کہ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 29 ستمبر سے پورے ریاست میں پہیہ جام شٹر ڈائون کی کال دے رکھی ہے۔
Share this content:


