راولپنڈی وکلا کا جموں کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی 29 ستمبر کی لاک ڈ اؤن کی حمایت کا اعلان

راولپنڈی ( کاشگل نیوز)

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی 29 ستمبر 2025 کی شٹر ڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال کی حمایت میں راولپنڈی اسلام آباد کے وکلا پر مشتمل وکلا ایکشن کمیٹی نے راولپنڈی ڈسٹرک کورٹ میں عوامی حقوق کانفرنس کا انعقاد کیا ۔

کانفرنس میں راولپنڈی ڈویژن اور اسلام آباد بار کے وکلاء کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کانفرنس کے اعلامیہ میں جموں و کشمیر کے سہولت کار ارباب اقتدار ، اور انکی آقاؤں سے مطالبہ کیا گیا کہ مئی 2024 کے عوامی مارچ کے نتیجے میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے پر فوری عملدارآمد کیا جاے اور عوامی حقوق کی پاسداری کیلیے چارٹر آف ڈیمانڈ کو اسکی روح کے مطابق تسلیم کیا جاے ۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ جھوٹے پراپیگنڈے کے ذریعے تحریک کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہی ہےجو ایک سازش ہے ،عوام اس سازش کو ناکام بنا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وکلا ایکشن کمیٹی عوامی تحریک کی بھرپور حمایت کرتی ہے ، عوام پر کسی بھی طرح کے ریاستی تشد د کیخلاف بھرپور مزاحمت کی جائیگی۔

Share this content: