پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں 22 ستمبر 1966 کو قائم ہونے والی پہلی طلبہ تنظیم جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن (جے کے این ایس ایف) کے تاریخی کردار کو تسلیم کرتے ہوئے نیشنل عوامی پارٹی اور این ایس ایف نے ایک مشترکہ اجلاس منعقد کیا۔
اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ قومی تحریک کے موجودہ مرحلے میں این ایس ایف عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے نیشنل عوامی پارٹی 2012 کے اُس فیصلے سے دستبردار ہوتی ہے جس کے تحت تنظیمی اختلافات کے بعد طلبہ وِنگ سے علیحدگی اختیار کی گئی تھی۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ نیشنل عوامی پارٹی این ایس ایف کو نمائندہ طلبہ تنظیم کے طور پر قبول کرتی ہے اور اسے اپنی سیاسی جدوجہد کا اہم حصہ تصور کرے گی۔
خیال رہے کہ این ایس ایف کی بنیاد میرپور میں 22 ستمبر 1966 کو رکھی گئی تھی اور ممتاز حسین راٹھور اس کے پہلے صدر منتخب ہوئے تھے جو بعد ازاں پاکستانی کشمیر کے وزیراعظم بھی رہے۔
یہ طلبہ تنظیم نوے کی دہائی میں سیز فائر لائن عبور کرنے کی کوشش کے دوران بھارتی فورسز کی گولیوں کا نشانہ بننے والے کئی نوجوانوں کی قربانیوں سے بھی جانی جاتی ہے۔ تاہم 2012 میں اندرونی اختلافات کے باعث یہ تنظیم دو گروپوں میں تقسیم ہوگئی تھی۔
Share this content:


