باغ (کاشگل نیوز )
پاکستان کے زیر ناتظام مقبوضہ جموں کشمیرکے علاقے ریڑھ کی یوسی سیری باڑیکوٹ مسائل کے حل نہ ہونے پر سینکڑوں افرادکا احتجاج مظاہرہ کیا ۔
مظاہرین نے ریڑہ چوک میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوسی سیری کی سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیں جن سڑکوں کے ٹینڈرز ہوئے ان پر بھی کام بند پڑا ہے ،ٹھیکیدار بارہا تحریری معاہدہ کے باوجود اس پر عمل نہیں کرتا ۔مسائل حل نہ ہوئے تو وزیر حکومت کے گھر کے باہر دھرنا دیں گے۔
احتجاجی مظاہرے سردار زوالفقاد صادق، سردار مراد انور، سردار جاوید سابق امیدوار ڈسڑکٹ کونسلر ،خان عباس خان ،اختر چغتائی ،فیصل ایڈووکیٹ ، سردار قادر اشرف ،مظہر الاسلام ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نالہ سیری پر پختہ پل کی تعمیر کی جائے کازوے کے نام پر کروڑوں روپے ہضم کیے جا چکے ہیں اور آج بھی لوگ بارشوں میں نالہ کی طغیانی کی وجہ سے سفر نہیں کر سکتے ۔باڑیکوٹ ، سیری گلہ کے سکولز کی بلڈنگ آج تک تعمیر کیوں نہ ہو سکی لوگو نے اپنی مدد آپ کے تحت شلٹر لگا کر بچوں کو تعلیم دلوا رہے ہیں لیکن حکومتی وزیر جو پندرہ سالوں سے ہم پر مسلّط ہے اسے عوام کے مسائل کی کوئ پروا تک نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پوری یونین کونسل میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے ، لوگ بیماری کی وجہ سے باغ یا راولپنڈی کاسفر کرنے پر مجبور ہیں ۔بچیوں اور بچوں کے لیے سکولز میں واش روم کی سہولت تک نہیں ،گزشتہ ایک ہفتہ قبل باڑیکوٹ کے بچوں نے انہی مسائل پر احتجاج بھی ریکارڈ کروایا لیکن کئی شنوائی نہیں ہوئی ۔
انہوںنے سوال اٹھا یا کہ باڑیکوٹ کے جو جنگلات کاٹ کر فروخت کیے گئے ان کا پیسہ کہاں گیا ؟لوگ آج بھی سوال کرتے ہیں اور تحصیل ریڑھ کی سب سے بڑی یونین کونسل میں ایک پل تک موجود نہیں ۔وزیر حکومت سردار میر اکبر خان اور ڈسڑکٹ کونسلر سردار آفتاب مسائل حل کرنے کے بجائے لوگوں کو جھوٹے وعدوں اور تسلیوں پر لگا کر کروڑوں روپے کرپشن کر رہے ہیں ۔
مظاہر ین نے کہا کہ عوام ایکشن کمیٹی کے ساتھ کھڑے ہیں اور مسائل کے حل کے لیے آنے والے دنوں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن کی کال دیں گے ۔یوسی سیری کی تمام جماعتیں ، مسائل کے حل کے لیے ایک پلیٹ فارم پر موجود ہیں ۔حلقہ شرقی میں اپوزیشن اور حکومت کے کل ملاپ سے لوگوں کا استحصال ہو رہا ہے لوگ انتقام کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں اور وزراء پروٹوکول انجوائے کر رہے ہیں ۔
جلسہ سے ان کا کہنا تھا کہ تحصیل انتظامیہ ریڑھ کسی ایک جماعت کا آلہ کار نہ بنے بلکہ میرٹ پر لوگوں کے مسائل حل کرے بصورت دیگر عوام ان کے خلاف بھی احتجاج کریں گے ۔
مظاہرین نے حکومت کے نام جاری پیغام میں کہا کہ اگر مسائل حل نہیں ہوئے تو تحصیل ریڑھ میں وزراء کا داخلہ بند کر دیں گے، ہمارے ووٹ سے منتخب ممبران کسی غلط فہمی میں نہ رہیں ۔من پسند لوگوں کو ٹھیکے دے کر کرپشن کی جارہی ہے جبکہ لوگ سوال کرتے ہیں تو انہیں انتقام کی بھینٹ چڑھایا جاتا ہے ۔
Share this content:


