باغ: علما کرام کا "پاکستان زندہ باد کنونشن”سے احتجاجاً بائیکاٹ کا اعلان

پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع باغ میں حکومتی وزیر سردار اکبر خان اور علما کرام کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔

حکومتی وزیر نے گزشتہ روز ایک اجلاس سے خطاب میں کہا کہ علما کرام جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی حمایت کر کے سیاست میں مداخلت کر رہے ہیں، لہٰذا ان سے چندوں اور جائیدادوں کا حساب لیا جائے کہ یہ کہاں سے اور کس طرح بنائی گئیں۔

حکومتی وزیر کے ان ریمارکس پر ضلع باغ کے علما کرام نے ہنگامی اجلاس طلب کیا اور متفقہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ان الزامات کی سخت مذمت کی۔

علما نے کہا کہ حکومتی وزیر کو اپنے بیان پر علانیہ معافی مانگنی چاہیے، بصورت دیگر وہ قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ علما کرام کل 22 ستمبر کو حکومت کی جانب سے باغ میں منعقدہ "پاکستان زندہ باد کنونشن” کا احتجاجاً بائیکاٹ کریں گے۔

Share this content: