راولاکوٹ/ کاشگل نیوز
پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے راولاکوٹ کے صابر شہید اسٹیڈیم میں عوامی ایکشن کمیٹی مخالف حکومتی جلسہ جس کا اہتمام آل پارٹیز کے نام سے کیا گیا تھا ،میں افراتفریح اور بدنظمی کی وجہ سے مشیر برائے سابق وزیراعظم سردار افتخار رشید زخمی ہوگئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے کے دوران بڑی تعداد میں لوگ اسٹیج پر چڑھنے کی کوشش کرتے رہے، جس سے دھکم پیل اور ہلڑ بازی شروع ہوگئی۔
صورتحال اس قدر بگڑ گئی کہ حفاظتی جنگلہ اور سیڑھیاں ٹوٹ گئی اور پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد نیچے گر گئے۔
مشیر برائے سابق وزیراعظم سردار افتخار رشید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
بدنظمی اور افراتفری کے باعث شرکاء کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔
Share this content:


