پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی 29 ستمبر کی عوامی احتجاجی تحریک کی کامیابی کے لئے عوامی آگاہی مہم کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔
گذشتہ روزگائوں سری آویڑہ اور گاؤں چیڑان میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
عوامی آگاہی پروگرام میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
کور کمیٹی ممبر عابد شاہین سمیت باغ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماء الیاس کشمیری، عثمان کاشر، عمر حیات اور دیگر رہنماؤں نے خصوصی شرکت کی۔
پروگرام میں 29 ستمبر کے لاک ڈائون کی مکمل حمایت کے ساتھ ساتھ لاک ڈائون کی کامیابی کے لیے بھرپور اجتماعی کردار ادا کرنے کا عزم کیا گیا۔
Share this content:


