راولاکوٹ / کاشگل نیوز
پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں و کشمیر میں حکومتی وزیر فہیم ربانی کی سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا ۔واقعہ کے خلاف عوا م نے احتجاجاً روڈ بلاک کردیا۔
واقعہ علاقہ پنجوسہ میں پیش آیا۔
عوام نے احتجاجاً بنجوسہ سے روڈ مکمل بند کر دی، شدید احتجاج جاری ہے۔
احتجاجی مظاہرین نے وزیرسیاحت و آثار قدیمہ فہیم ربانی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ ہونے تک روڈ نہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بنجوسہ بازار میں جموں وکشمیر کے وزیرسیاحت و آثارقدیمہ فہیم ربانی کا قافلہ راولاکوٹ جاتے ہوئے بنجوسہ بازار میں کچھ نوجوانوں سے تلخ کلامی ہوئی،فہیم ربانی کے بندوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر CMH میں راولاکوٹ منتقل کردیا گیا۔
فائرنگ کے بعد مشتعل نوجوانوں نے وزیرسیاحت فہیم ربانی کی گاڑی کے شیشے توڑ دیئے۔
فہیم ربانی اپنی تین سرکاری گاڑیاں بنجوسہ چھوڑ کر متبادل گاڑی میں تراڑکھل پُہنچ گئے۔
اہلیان علاقہ بنجوسہ و عینی شاہدین کے مطابق فہیم ربانی کے قافلے ساتھ چلنے والی گاڑی نے دوسری گاڑی کے ڈرئیور کو کہا کے قافلے سے آگے نہیں ہونا وہ مسافر تھا ۔ جس پر تلخ کلامی ہوئی اس پر فہیم ربانی کے لوگوں نے فاٸر مار دیا اور ایک نوجوان کو خنجر مار دیا،جسکی وجہ سے حالات کشیدہ ہو گئے۔
واقعہ کے حوالے سے اب تک وزیرسیاحت فہیم ربانی کا موقف سامنے نہیں آیا۔
Share this content:


