پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنمااور پاکستان کے قومی اسمبلی کے سابق رکن علی وزیر کوڈیڑھ سال بعد جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔
انہیں سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے تمام مقدمات میں ضمانت ملنے کے بعد رہائی ملی۔
علی وزیر کو اگست 2024 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر مختلف مقدمات درج کیے گئے تھے جبکہ انہیں تین ایم پی او (3MPO) آرڈرز کے تحت بھی حراست میں رکھا گیا۔ اس دوران انہیں پنجاب، سندھ، اسلام آباد اور بلوچستان کی مختلف جیلوں میں طویل عرصے تک قید رکھا گیا۔
عدالتی احکامات کے بعد سکھر جیل انتظامیہ نے قانونی کارروائی مکمل ہونے پر انہیں رہا کر دیا۔
علی وزیر کی رہائی پر ان کے حامیوں اور کارکنوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
Share this content:


