باغ : تاجربرادری کا عوامی ایکشن کمیٹی مخالف حکومتی جلسے میں شرکت سے انکار

پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع باغ کے تاجربرادری نے عوامی ایکشن کمیٹی مخالف حکومتی جلسے میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

واضع رہے کہ ضلع باغ میں پاکستان کی عسکری اسٹیبلشمنٹ اور کٹھ پتلی حکومت کے زیر سایہ آل پارٹیز اتحاد کی جانب سے "پاکستان زندہ آباد کنونشن” کے نام سے جلسوں انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں حکومتی کابینہ نے شرکت کرنی ہے۔

انتظامیہ نے باغ تاجروں کو زبردستی بازار بند کرانے اور تاجران کو وزیراعظم اعظم آزاد کشمیر کے استقبال کرنے کی کوشش کی تو تاجران نے بازار میں احتجاج شروع کر دیا۔

تاجران کا کہنا ہے کہ ہم کسی کے غلام نہیں اپنی محنت سے کماتے ہیں، ہم کسی کے حکم کے پابند نہیں، نا ہی کوئی زبردستی ہم سے کسی ظالم پر پھول نچھاور کرا سکتا۔ ہم نے اس کنونشن کا بائیکاٹ کیا ہے جس کا برملا اعلان پہلے بھی کر چکے ہیں اور اب بھی کر رہے ہیں۔

Share this content: