حکومت و عوامی ایکشن کمیٹی درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم

مظفرآباد (/کاشگل نیوز

پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں و کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اورحکومت پاکستان بشمول جموں وکشمیر حکومت کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اشرافیہ کی مراعات اور مہاجرین نشستوں پر حکومت کے بے لچک مؤقف نے ڈیڈلاک پیدا کر دیا۔

دوسری جانب عوامی ایکشن کمیٹی نے مذاکرات کے دروازے کھلے رکھتے ہوئے 29 ستمبر سے غیر معینہ مدت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے پر عمل کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔ 

واضع رہے کہ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن اور مذکراتی کمیٹی کے مابین مذاکرات کے مرحلے ہوئے ۔

حکومت پاکستان بشمول کشمیر حکومت کی جانب سے پاکستان کے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے مذاکرات کے لئے مظفرآباد پہنچے جہاں انہوں نے فریقین کے ساتھ مذاکرات کئے ۔

Share this content: