گلگت/بیوروچیف کاشگل نیوز
پاکساتن کے زیر انتظام گلگت بلتستان میں جاوید نمبردار اور کاشان راجہ کے قتل جبکہ طالب علم ارشاد حسین کی جبری گمشدگی کے خلاف آج بروزجمعرات کو روندو میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
احتجاجی مظاہرے کا اہتمام عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی جانب سے کی جارہی ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام آج 25 ستمبر بروز جمعرات شام 4 بجے گلگت پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ احتجاج عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے وائس چیئرمین شہید جاوید نمبردار کے بہیمانہ قتل اور ملزمان کی عدم گرفتاری، طالب علم کاشان راجہ کے قتل اور استور سے تعلق رکھنے والے دنیور سے لاپتہ طالب علم ارشاد کی بازیابی کے مطالبے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔
عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان نے اعلان کیا ہے کہ یہ احتجاج ایک علامتی مظاہرے کی صورت میں ہوگا، جس میں خطے کے نوجوانوں، طلبہ اور عوام کو بڑی تعداد میں شریک ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔ کمیٹی کے مطابق یہ احتجاج نہ صرف انصاف کے مطالبے کے لیے ہے بلکہ خطے میں بڑھتی ہوئی ناانصافیوں اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کا بھی ذریعہ ہوگا۔
Share this content:


