موبائل فون سروس کی بندش کے بعدحکومت نے مساجد میں اعلانات پر پابندی لگادی

راولاکوٹ /کاشگل نیوز

پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں و کشمیر میں موبائل سروس کی بندش کے بعد ایکشن کمیٹی کی جانب سے مساجد میں اعلانات کے ذریعے عوام کو متحرک کرنے کے توڑ میں حکومت نے سخت اقدامات اٹھا لیے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ضلع سدھنوتی کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مساجد میں ہر قسم کے اعلانات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ مساجد عبادات کی جگہ ہیں اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت صرف وفات کے اعلانات کی اجازت ہوگی۔ ریاست مخالف کسی بھی قسم کے اعلان یا سرگرمی پر مکمل پابندی ہوگی۔

حکومتی ہدایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر کسی مسجد سے ریاست مخالف اعلان کیا گیا تو اس کے ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share this content: