29 ستمبر کی لا ک ڈاؤن متعلق خواتین کیلئے سٹڈی سرکل کا انعقاد

پاکستان کےزیر انتظام مقبوضہ کشمیر کے ضلع باغ میں خواتین ایکشن کمیٹی باغ کے زیر اہتمام ماہانہ سٹڈی سرکل بعنوان ” خواتین میں جہدوجہد منظم کرنے کا طریقہ کار” کا انعقاد کیا گیا۔

سٹڈی سرکل میں باغ کی باشعور خواتین نے شرکت کی۔

سرکل میں خواتین میں جہدوجہد کو منظم کرنے کے حوالے سے ضلعی کمیٹی کا ماہانہ اسٹڈی سرکل کو تسلسل سے جاری رکھنے ۔ گائوں محلے کی سطح پر اسٹڈی سرکلزکا انتظام کرنا اور خواتین کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا جبکہ ممبران اسٹڈی سرکل ایک ماہ کے لیے اپنی اپنی ذمہ داریاں لیکر ان پر ورک کر نے اور انہیں سرکل کے آغاز پر ا س کا رپورٹ پیش کرنے کامجاز ٹھہرایاگیاہے۔

سرکل کے دوسرے سیشن میں 29 ستمبر اور ماہانہ ذمہ داریوں پر بحث ہوئی اور یہ طے پایا کہ خواتین ایکشن کمیٹی 29 ستمبر کو جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف سے جو بھی کال آئی اس پر عملدرآمد کریں گی اور ماہانہ ٹاسک پورا کر کے اگلے سرکل میں بھرپور شرکت کریں گی۔

Share this content: