مظفرآباد / کاشگل نیوز
پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر میں 29 ستمبر کی پہیہ جام و شٹر ڈاؤن کی کال کی وجہ سے 28 ستمبر کو اتوار کی چھٹی منسوخ کردی گئی ہے۔
یہ فیصلہ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے 29 ستمبر کو دی گئی ریاست گیر پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبر شوکت نواز میر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتوار 28 ستمبر کو پورے خطے کے بازار معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ چونکہ مہینے کے آخری اتوار کو خطے بھر میں عام تعطیل ہوا کرتی ہے، اس لیے اس مرتبہ عوامی سہولت کے پیش نظر یہ چھٹی منسوخ کر دی گئی ہے تاکہ شہری اپنی اشیائے ضروریہ خرید سکیں۔
یاد رہے کہ 29 ستمبر کو جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے حکومت کے خلاف ریاست گیر شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔
Share this content:


