مظفرآباد /کاشگل نیوز
پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر کے مختلف اضلاع میں پولیس اور سول آرمڈ فورسز نے فلیگ مارچ کیا۔
ان فلیگ مارچز میں درجنوں گاڑیوں نے حصہ لیا۔
ضلعی سطح پر کیے جانے والے ان اقدامات کو عوامی حلقے حیرت کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔
عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے 29 ستمبر کو دی گئی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام کی کال بدستور برقرار ہے۔
کور ممبر عوامی ایکشن کمیٹی شوکت نواز میر نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ یہ فلیگ مارچ دراصل عوام کو خوفزدہ کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
ایک روز قبل بھی ضلع میرپور میں اسی نوعیت کا فلیگ مارچ کیا گیا تھا، جبکہ آج 27 ستمبر کو ضلع باغ اور ضلع مظفرآباد میں فورسز کی جانب سے فلیگ مارچ کیے گئے۔
یاد رہے کہ سال 2024 میں عوامی ایکشن کمیٹی کے لانگ مارچ سے قبل بھی اسی نوعیت کے اقدامات دیکھنے کو ملے تھے۔
Share this content:


