مظفرآباد /کاشگل نیوز
پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے 29 ستمبر کو دی گئی پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال کے پیش نظر حکومت نے حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پونچھ میں پولیس کو تعینات کیا جائے گا جبکہ دیگر سول آرمڈ فورسز مظفرآباد میں موجود رہیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانا ہے۔
حکومت کی جانب سے صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
Share this content:


