مظفرآباد /کاشگل نیوز
پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر میں حالات کشیدہ ہوگئے ۔
پاکستانی فورسز کی نہتے اور پر امن مظاہرین پر پر فائرنگ سے ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
کاشگل نیوزذرائع کا کہنا ہے کہ دارلحکومت مظفرآباد میں حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے جب کشمیر پاکستانی فوج کی حمایت یافتہ جماعت مسلم کانفرنس نے پولیس اور ایف سی کے ہمراہ پر امن احتجاجی مظاہرین کے خلاف کریک ڈائون کرکے براہ راست فائرنگ کی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کی نہتے مظاہرین پر فائرنگ سے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے متعدد کارکن زخمی ہوگئے جبکہ ایک ہلاک ہوگئی ہے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی عسکری اسٹیبلشمنٹ سے اپنا نمبر بڑھانے کے لئے مسلم کانفرنس نے جائز حقوق مانگنے والے عوام پر گولیاں برسا دیں۔
جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے مسلم کانفرنس کے اس اقدامات کی بھرپور مذمت کی اور کہا کہ ہماری جنگ حکمران سے ہے اپنی عوام سے نہیں مسلم کانفرنس شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار نہ بنے۔
یاد رہے کہ جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی نے 38 نکات پر مشتمل مطالبات پورے نہ ہونے پر29 ستمبر کو غیر معینہ مدت کے لیے لاک ڈاون کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پورے علاقے میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس اور لینڈ لائن فون بھی بند کر دیے گئے ہیں۔
Share this content:


