مظفرآباد میں فورسز کی فائرنگ سے ہلاک و زخمیوں کی شناخت ہوگئی

مظفرآباد / کاشگل نیوز

پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں آج عوامی ایکشن کمیٹی کی پر امن اور نہتے مظاہرین پر پاکستانی فورسزاور ان کی حمایت یافتہ مسلم کانفرنس کے کارکنان کی فائرنگ سے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ہوگئی ہے۔

فائرنگ کے واقعہ میںسدھیر اعوان ولد محمد سلیمان سکنہ نیلم گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا جبکہ مشتاق احمد ولد عبداللہ کھوکھرسکنہ چناری،ابرارولد نور حسین سکنہ جلال آباد ،اشر سلیم،ذوالفقار ، بشارت،اسلام اللہ،احمد ، انیس الرحمان،ندیم عباسی ،مشتاق احمد،محمد علی،انوائز ، محمد عدیل ،ندیم خان ، نور حسین ، دلاور اور عبدالشکور زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعدعوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما شوکت نواز میرنے کہا کہ پاکستان ہمیں قتل کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مظفرآباد کو لال چوک سرینگر بنانا چاہتی ہے تو ہم بھی تیار ہیں ہمارا ایک کارکن شہید ہو گیا درجن سے زائد زخمی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ابھی بھی پر امن جدو جہد جاری رکھیں گے ۔

شوکت نواز میر کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اور مسلم کانفرنس امن مارچ پر ایف آئی آر درج کی جائے۔ پاکستانی میڈیا کو بھی شرم کر نی چاہیے جو غلط خبریں پھیلا رہا ہے۔

Share this content: