مظفرآباد / کاشگل نیوز
پاکستان کے دارلحکومت مظفرآبادمیں گذشتہ روز29 ستمبر کونیلم پل پرپر امن مظاہرین پر فائرنگ اور ہلاک کا مقدمہ مظفر آبادکے صدر پولیس تھانہ میں مسلم کانفرنس رہنمائوں راجہ ثاقب مجید ،سکندر مجید ،محسن مجید اور دیگر کے خلاف درج کر دی گئی۔
واضح رہے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی لاشیں سٹرک پہ رکھ کر مطالبہ کر رہی تھی کہ آج کے قاتلوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔
جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پرامن احتجاج پر اُس وقت سنگین صورتحال پیدا ہوگئی جب مسلم کانفرنس کے نام نہاد "امن مارچ” کے شرکاء نے پولیس، رینجرز اور ایف سی اہلکاروں کی موجودگی میں مظاہرین پر براہِ راست فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں وادی نیلم کے گاؤں کٹھہ چوگلی کا نوجوان صغیر احمد ولد سلیمان موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے۔
Share this content:


