پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر میں حالات کشیدہ ، ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی

پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر میں حالات شدید کشیدہ ہوگئے ہیں ۔

مظاہرین پر پاکستانی فورسز کی کریک ڈائون سے جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

فورسز کی فائرنگ و شیلنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے جبکہ 100 زائد افراد زخمی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق باغ دھیرکوٹ میں 6 لاشیں برآمد کی گئی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لوکل پولیس کی بھی بڑی تعداد شدید زخمی ہے اور ہسپتال میں جگہ کم پڑ گئی ہے۔

زخمیوں کی مجموعی تعداد 100 سے زائد بتائی جارہی ہے۔

مقامی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف سی نے مقامی پولیس کو مظاہرین پر فائرنگ کا حکم دیا جس پر پولیس نے انکار کیا تو ایف سی اہلکاروں نے مقامی پولیس پر گولی چلا ئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دودرجن سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مظاہرین نے حکومتی رٹ اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے ۔

Share this content: