مظفرآباد/کاشگل نیوز
پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری چھ روزہ ہڑتال کے دوران عوام نے اپنی قومی وابستگی اور حب الوطنی کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے 8 لاکھ سے زائد قومی پرچم خرید لیے۔
بتایا گیا ہے کہ وادی بھر میں بازاروں، دکانوں اور سڑک کنارے اسٹالز پر کشمیر کے جھنڈے کی غیر معمولی مانگ دیکھنے میں آئی۔
دکانداروں کے مطابق ہزاروں افراد نے اپنی جیب سے خرچ کر کے قومی پرچم خریدا اور احتجاجی ریلیوں و جلوسوں میں شریک ہو کر گھروں، گاڑیوں اور دفاتر پر جھنڈے آویزاں کیے۔
29 ستمبر سے شروع ہونے والی ہڑتال کے دوران عوام کی بڑی تعداد نے قومی پرچم کے ساتھ احتجاجی سرگرمیوں میں حصہ لیا، جس سے تحریک میں جوش و جذبے کی نئی لہر دوڑ گئی۔
ماہرین کے مطابق یہ رجحان اس بات کا ثبوت ہے کہ جموں کشمیر کے عوام اپنی قومی شناخت اور حقِ آزادی کے ساتھ بھرپور وابستگی رکھتے ہیں اور مشکل حالات میں بھی اپنی تحریک کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔
Share this content:


