ہجیرہ : ریسکیو 1122 کی فائر وہیکل کی بیٹریاں چوری ہوگئیں

ہجیرہ /کاشگل نیوز

پاکستان کے زیرا نتظام مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے ہجیرہ کی ریسکیو 1122 کی فائر وہیکل سے بیٹریاں چوری ہو گئیں۔

آگ بجھانے والی یہ گاڑیاں واپڈا کالونی ہجیرہ کے احاطہ میں کھڑی تھیں، جہاں سے گزشتہ رات نامعلوم چور بیٹریاں چرا کر فرار ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع پر انچارج ریسکیو 1122 ہجیرہ نے فوری طور پر پولیس کو آگاہ کیا، جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔

ذرائع کے مطابق فائر وہیکل ریسکیو آپریشنز میں استعمال ہونے والی اہم گاڑی ہے، اور بیٹریوں کی چوری سے فائر ایمرجنسی رسپانس میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔

عوامی حلقوں نے اس واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "چوروں نے اب فائر ریسکیو جیسی عوامی خدمت کرنے والی گاڑیوں کو بھی نہ بخشا!”

Share this content: