جموں کشمیر میں جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا

باغ / کاشگل نیوز

پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر میں جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا۔

کہا جارہا ہے کہ مذکورہ ڈاکٹر نے حویلی میں اپنے کام کاآغازکیا تھا لیکن باغ میں 8 سال بطور ایم بی بی ایس ڈاکٹر خدمات سرانجام دیتا رہا۔

لمبے عرصے سے باغ کی انتظامیہ اور محکمہ صحت باغ سمیت سول سوسائٹی کو جعلی ڈاکٹر کی کام کی کانوں کان خبر تک نہ ہوسکی ۔

ذرائع کا کہناہے کہ تحصیل خورشیدآباد کے اسسٹنٹ کمشنر نے ڈاکٹر منیر احمد کو پکڑلیا۔

بعد ازاں ڈاکٹر کو گرفتار کرکے ڈپٹی کمشنر حویلی کے سامنے پیش کیا گیا جہاں موصوف نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

Share this content: