مظفرآباد/ کاشگل نیوز
پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کی جیلوں میں منشیات کا رحجان تیزی سے بڑھنے کا انکشاف ہوا ہے۔کہا جارہا ہے کہ روز بروز قیدی نشے کی لت میں تیزی سے مبتلا ہو رہے ہیں۔
جیل کے ایک قیدی نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 13 اکتوبر 2025 کوسیشن جج جیل ہذا کا دورہ کیا۔جس میں کچھ قیدیوں نے اپنے موقف کو واضح کرتے ہوئے منشیات کے خلاف آواز اٹھائی۔
قیدی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میں خود گواہ ہوں، جج صاحب سے ان قیدیوں نے منشیات کے خلاف آواز بلند کی ،انھوں نے جج سے بڑے احترام سے گزارش کی کہ آپ کے جانے کے بعد جیل سٹاف ان قیدیوں کو جو منشیات کے خلاف ہیں اور آواز بلند کی ہے ان کو ہراساں کیا جائے گا اور مختلف طریقے استعمال کیے جائیں گے اور دوسری جیل میں بطور انتشاری چلان بھیجا جائے گا ۔
یاد رہے کہ نیشنل کمیشن آف ہیومن رائٹس (این سی ایچ آر) کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی اور لاہور ڈسٹرکٹ جیل میں موجود 25 فیصد سے زائد قیدی منشیات کی لت میں مبتلا ہیں۔
Share this content:


