باغ /پریس ریلیز
ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے پاکستان اور آزاد کشمیر کی جامعات کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کر دی ہے جس کے مطابق ویمن یونیورسٹی باغ نے 100 سکور میں سے 76.31 سکور حاصل کیے ہیں۔
اس شاندار کامیابی پر وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی باغ ڈاکٹر انیلہ کمال نے کوالٹی انہانسمنٹ سیل ،ڈینز، پرنسپل آفیسران ،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس ،فیکلٹی ممبران اور ایڈمنسٹریشن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا یہ سب ٹیم ورک اور آپ کی ادارے کے لیئے انرشپ لینے کی بدولت ممکن ھوا۔
ان کا کہنا تھا کہ ویمن یونیورسٹی باغ نے نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ پاکستان کی بڑی اور بہت ساری جامعات میں اپنی شاندار سالانہ کارکردگی کی بنیاد پر ایک بڑے سکور کے ساتھ منفرد اور نمایاں مقام حاصل کیا ھے. ان کا کہنا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے دور میں ہمیں طالبات کو عصر حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق کوالٹی ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ سکلز بیسڈ ایجوکیشن پر کام کرنا ھو گا۔
دنیا اب ایک گلوبل ویلج بن چکی ھے اب آپ کو دینا کے ساتھ اگر چلنا ھے تو ایجوکیشن کے ساتھ ایسی سکلز کو بڑھانا ھے جس سے آپ دینا کا مقابلہ کر سکیں،جسکے لیئے طالبات کو ادارے کے اندر وہ ماحول اور سہولیات دینے کے لیئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
ویمن یونیورسٹی باغ نے مختصر عرصے میں نہ صرف ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی سالانہ کارکردگی رپورٹ میں ایک بڑے سکور کے ساتھ نمایاں پوزیشن حاصل کی بلکہ عالمی رینکنگ میں بھی جگہ بنانا ادارے کی بہترین کارکردگی کا ثبوت ہے۔
وائس چانسلر نے ویمن یونیورسٹی کے مسائل اور معاملات کو بروقت حل کرنے اور اسے ریاست کا اسٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ بنانے کے لئیے عزم کا اظہار کیا۔
Share this content:


