جموں و کشمیر: پی ٹی آئی کا منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

مظفرآباد/کاشگل نیوز

پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں و کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف جموں و کشمیر نے منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

صدر پی ٹی آئی جموں وکشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے لیگل ٹیم کو ریفرنس دائر تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

دستاویز کے مطابق الیکشن ایکٹ دو ہزار بیس کی دفعہ تیس کے ذیلی شق تین اور چار کے تحت کوئی ممبر پارٹی تبدیل کرنے سے نااہل ہونے کا سامنا کر سکتا ہے۔

پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے بارہ ممبران اسمبلی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

عدم اعتماد میں ووٹ ڈالنے کی صورت میں انہیں ریفرنس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس سے قبل دوہزار اکیس کے انتخابات سے پہلے مسلم کانفرنس کے ممبر سردارمیر اکبر کو اسی قانون کی رو سے نون لیگ شامل ہونے پر ہائی کورٹ نے نا اہل کر دیا تھا۔

Share this content: