مظفرآباد/کاشگل نیوز
پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر کے وزیراعظم نے سوال اٹھا یا ہے کہ اس نے ہر حلقہ کے لیے خطیر فنڈز دیے ہیں اب حلقہ کے عوام اپنے منتخب کردہ وزیر سے ان فنڈز کا حساب بھی پوچھیں۔
وزیر اعظم کے بیان کے ردعمل میں سول سوسائٹی کا کہنا ہے کہ یہ بھی تو ظلم ہے اتنے فنڈز ریلیز ہوئے ہیں اور اب پھر جب ڈیمانڈ پوری نہیں ہو رہی تو تحریک عدم اعتماد کی دھمکی دی جا رہی ہے۔
سول سوسائٹی کا کہنا ہے کہ دراصل جو فارورڈ بلاک ہے اس پر زور لگانے کے بجائے کارروائی تو ان کے خلاف ہونی چاہیے جو ہر پانچ سال بعد نئے چورن کے ساتھ عوام الناس کو سبز باغ دکھا کر ریاستی دولت ہڑپ کرنے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔
سول سوسائٹی کا کہنا تھاکہ وزیراعظم ٹھیک کہہ رہے ہیں۔ عوام پوچھتے ہیں یہ فنڈز کہاں گئے ہیں اور کس کس جگہ لگے ہیں۔متعلقہ ادارے،ان کے سربراہان بھی پوچھیں کہ یہ فنڈز کہاں کہاں لگے ہیں،بصورت دیگر انہیں بھی شریک جرم تصور کیا جائے گا۔
سول سوسائٹی نے سوال کیا ہے کہ ہرحلقہ کے 700 کروڑ روپے کہاں خرچ ہوئے ؟ اب عوام وزراء،ایم ایل ایز سے جواب لے کر رہے گی۔
Share this content:


