عباسپور میں آسمانی بجلی گرنے سے2 طالبات جھلس گئیں، حالت نازک

راولاکوٹ / کاشگل نیوز

پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع راولاکوٹ کے گائوں عباسپور میں سردیوں کی پہلی بارش کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

اسکول سے واپس جاتے ہوئے دو طالبات لائبہ اور انشاء پر آسمانی بجلی گر گئی، جس سے دونوں جھلس گئیں۔

فوری طبی امداد کے بعد THQ عباسپور سے سی ایم ایچ راولاکوٹ اور پھر پمز برن یونٹ اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔

کمشنر پونچھ اور دیگر حکام نے ہسپتال جا کر بچیوں کی عیادت کی اور فوری مالی امداد و علاج کی ہدایات جاری کیں۔

Share this content: