پاکستان کے زیر انتظام گلگت بلتستان کے ضلع چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ سے 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں جبکہ کئی مسافر گاڑیاں زد میں آگئیں اور دو گاڑیاں دریا میں جاگریں۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق گندلو کے مقام پر لینڈسلائیڈنگ کے بعد کچھ افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔
ترجمان جی بی حکومت نے بتایا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
فیض اللہ فراق نے بتایا کہ گندلو کے قریب لینڈ سلائیڈنگ سے کوئی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی، کچھ مسافر گاڑیوں سے چھلانگ لگاکر جانیں بچانے میں کامیاب ہوگئے۔
Share this content:


