جموں و کشمیر میں عدم اعتماد تحریک پیش نہ کی جا سکی، ریاست میں لاقانونیت عروج پر

مظفرآباد/شگل نیوز

پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں وکشمیر میں سیاسی درجہ حرارت عروج پر پہنچ گیا ہے، تاہم ایک ماہ گزرنے کے باوجود پی پی اور مسلم لیگ ن وزیراعظم جموں و کشمیر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ایوان میں پیش کرنے میں بری طرح ناکام ہے۔

سیاسی حلقوں میں اس ناکامی کو حکومت کی کمزوری اور اندرونی اختلافات کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، حکومت اور اپوزیشن دونوں کیمپوں میں جوڑ توڑ جاری ہے، جبکہ عوامی سطح پر مایوسی بڑھتی جا رہی ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے جن میں مظاہرین نے حکومت پر لاقانونیت کے فروغ اور عوامی مسائل سے غفلت کا الزام لگایا۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ریاست میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور اداروں کے درمیان تناؤ نے سیاسی بحران کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے عندیہ دیا ہے کہ وہ جلد دوبارہ تحریک پیش کریں گی، جبکہ حکومت اپنی اکثریت ثابت کرنے کے لیے سرگرم ہے۔

عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ سیاسی کشمکش سے زیادہ توجہ عوامی مسائل، مہنگائی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر دی جائے تاکہ ریاست میں استحکام بحال ہو سکے۔

Share this content: