مظفرآباد میں بچوں کی گمشدگی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ

مظفرآباد/کاشگل نیوز

پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں حالیہ دنوں کے دوران بچوں کی گمشدگی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں سے متعدد بچے لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، جس کے باعث والدین اور شہری شدید پریشانی اور خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔

گزشتہ رات سعد بن زاہدعمر 14 سال ،چہلہ نزد ٹوٹل پٹرول پمپ مظفرآباد جو کے روٹس انٹرنیشنل اسکول، مظفرآباد ،نویں 9th کلاس کا طالب علم تھا، تقریباً 6:30 بجے گھر سے نکلا اور ابھی تک واپس نہیں آیا۔

والدین نے اسکول، دوستوں اور اردگرد کے تمام علاقوں میں تلاش کیا ہے لیکن کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

والدین کا کہنا ہے کہ سعد کے پاس موبائل فون بھی نہیں ہے۔

سعد بن زاہد کے والد زاہد مجید چہلہ مظفرآباد نے اپنا فون نمبر03340571062شائع کرتے ہوئے اداروں سے اپنے بیٹے کی تلاش میں مدد کی درخواست کی ہے۔

دوسری جانب علاقہ مکینوں کے مطابق پولیس کو متعدد شکایات درج کرائی گئی ہیں، تاہم اب تک زیادہ تر کیسز میں گمشدہ بچوں کا سراغ نہیں مل سکا۔ والدین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی غفلت اور سیکورٹی کی ناکافی صورتحال ان واقعات میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گمشدہ بچوں کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور مختلف علاقوں میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات جاری ہیں۔

Share this content: