پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر کے گائوں تتہ پانی میں ایک دھماکے سے 3 افراد ہلاک جبکہ متعددزخمی ہوگئے۔
نمائندہ کاشگل نیوز کے مطابق دھماکا ضلع کوٹلی کے گائوں تتہ پانی کے ایک سکریپ کی دکان میں ہوا۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور موقع پر بھگدڑ مچ گئی۔
دھماکے میں مقامی بچوں سمیت پشتون افراد بھی زخمی ہوئے۔
دھماکے کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ دھماکے سے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی منتقل کردیا گیا ہے جب کہ سیکیورِٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
مقامی افراد کے مطابق کچرا اٹھانے والے بچے غلطی سے مائن اٹھا کر دکان پر لائے جو بعد ازاں پھٹ گیا۔
مقامی رہائشیوں کے مطابق ایل او سی کے قریب بچھائے مائنز دریا میں بہہ کر کوٹلی کی جانب آجاتے ہیں۔
Share this content:


