پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے باغ میں خواتین ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام تیسرا ماہانہ خواتین سٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا۔
تیسراسٹڈی سرکل "عورت اور سماج” کے عنوان سے منعقد کیا گیا۔
سٹڈی سرکل میں خواتین ایکشن کمیٹی باغ کی ممبران نے شرکت کی۔ تمام شرکاء نے سیر حاصل گفتگو کی۔
شرکاء نے کہا کہ عورت وہ ہستی ہے جو نا صرف اس سماج کا حصہ ہے بلکہ اس سماج کو بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ عورت زراعت، گلہ بانی اور دیگر کئی شعبوں کی تخلیق کار ہے۔
شرکا نے مزید کہا کہ ہر عہد میں عورت نے مرد کے شانہ بشانہ جہدوجہد کی ہے، چاہے وہ غلام دارانہ عہد ہو، جاگیر دارانہ یا سرمایہ دارانہ عورت مردوں کے ساتھ برابر جہدوجہد کرتی آئی ہے، اور سماج کو بدلنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
کشمیر میں حالیہ چلنے والی حالیہ عوامی تحریک میں بھی خواتین اس فیوڈل نظام کے خلاف جا کر بنیادی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہیں اور سیاسی معاشی نظام کی تبدیلی کے لیے کوشاں ہیں۔
خواتین نے اس بات کی عزم کیا کہ بحیثیت ریاست جموں کشمیر کی خواتین انسان دوست سماج کے لیے درست بنیادوں پر جدوجہد جاری رکھیں گی۔
Share this content:


