پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر میں پاکستانی فوج کی جانب سے مقامی افراد کو بہیمانہ غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف عوام میںشدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔
واقعہ گذشتہ روز جموں کشمیر کے ضلع نیلم میں پیش آیا جہاں مقامی رہائشیوں کو پاکستانی فوج کے اہلکاروں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے فوج کے ذیلی ادارے ایف ڈبلیو او کے کچھ اہلکاروں کا مقامی لوگوں کے ساتھ جھگڑا ہوا۔ اس کے بعد فوجی اہلکاروں نے مقامی شہریوں کو اپنے کیمپ میں لے جا کر انہیں شدید غیرانسانی اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
واقعے کے بعد تشدد کا نشانہ بننے والے افراد کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جموں کشمیر میں عوام میں شدید غم و غصے کو جنم دیا ہے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مقامی افراد کو غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنانے سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پاکستان کی قابض فوج کس طرح عوام کو تشدد کا نشانہ بناتی ہے ۔
عوامی حلقے واقعہ کے بعد اس کو قابض فوج کا ظلم قرار دے رہے ہیں۔
جموں کشمیر میں ایسے واقعات آئے دن ہوتے رہتے ہیں لیکن فوج کے خوف کی وجہ سے حکومت اور دوسرے سول ادارے خاموش رہتے ہیں اور میڈیا میں بھی رپورٹ نہیں ہوتے۔
Share this content:


