انڈین وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے سنیچر کے روز ایک کانفرنس کے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے متعلق سوال پر کہا کہ جو کچھ ابھی ہو رہا ہے وہ پاکستان کی 80 برس کی تاریخ کی عکاسی کرتا ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں کسی نہ کسی طرح فوج ہی حکمران ہوتی ہے کبھی کھل کر وہ سامنے آتے ہیں تو کبھی پیچھے رہ کر وہ یہ سب کرتے ہیں۔
انڈین وزیر خارجہ نے الزام عائد کیا کہ انڈیا کو درپیش بیشتر مسائل پاکستان کی فوج کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق دہشت گردی، تربیتی کیمپ اور انڈیا کے خلاف نظریاتی دشمنی سب فوج سے جڑی ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال اور دونوں ممالک کی صلاحیتوں اور ساکھ میں فرق واضح ہے۔ جے شنکر کا کہنا تھا کہ انڈیا کو پاکستان کے ساتھ غیر ضروری طور پر خود کو جوڑنے یا اس پر حد سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔
Share this content:


