مظفرآباد میں مڈلینڈ ڈاکٹر میڈیکل انسٹیٹیوٹ کی 8 مریضوں کی مفت انجیوگرافی

پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد عارضہ دل میں مبتلا مستحق غریب نادار مریضوں کے لیے مڈلینڈ ڈاکٹر میڈیکل انسٹیٹیوٹ نے مفت انجیوگرافی کی۔

مظفرآباد مڈلینڈ ڈاکٹر میڈیکل انسٹیٹیوٹ نے گزشتہ سے پیوستہ روز عارضہ دل کے آٹھ مستحق مریضوں کی کامیاب انجیوگرافی کی گئی، جو مالی مشکلات کے باعث مہنگے نجی ہسپتالوں میں علاج کروانے سے قاصر تھے۔

انجیوگرافی کا طبی عمل معروف کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر نعیم اور ڈاکٹر نئیر کی زیرِ نگرانی ان کی ماہر میڈیکل ٹیم نے تمام مراحل بین الاقوامی طبی معیار کے مطابق مہارت سے انجام دیا۔

ادارے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مڈلینڈ ڈاکٹرز میڈیکل انسٹیٹیوٹ کا بنیادی مقصد معاشرے کے کمزور ، نادار اور محروم طبقات کو بروقت، معیاری اور ہمدردانہ علاج فراہم کرنا ہے ، انتظامیہ کی جانب سے پریس ریلیز کے مطابق ادارہ جدید طبی آلات ، ماہر ڈاکٹروں اور تربیت یافتہ طبی عملے کی مدد سے عوام کو بہتر سے بہتر علاج فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

مڈلینڈ ڈاکٹرز میڈیکل انسٹیٹیوٹ کا مقصد غریب اور مستحق افراد کو عزت و احترام کے ساتھ علاج فراہم کرنا ہے ۔

Share this content: