پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے پونچھ ڈویژن میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ، انٹرنیٹ کی بندش اور صحافی سہراب برکت کی رہائی کے لیے ایک احتجاجی مارچ کی گئی ۔
احتجاجی مارچ میں پونچھ ڈویژن بھر میں ہر ڈسٹرکٹ، ہر شہر میں عوام کا سمندر امنڈ آیا، جوکہ انتظامیہ کی توقعات سے یکسر مختلف صورتحال تھی۔
مظاہرین نے گرڈ سٹیشنز کی طرف مارچ اور پھر دھرنوں کا آغاز کیا گیا۔
باغ شہر میں بھی عظیم الشان احتجاجی مارچ ہوا، جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔
مارچ میں شریک خواتین میں زیادہ تر کا تعلق خواتین ایکشن کمیٹی باغ ممبران کی تھی۔
اس موقع پر خواتین کا جذبہ دیدنی تھا، وہ اس استحصالی نظام کے خلاف ایک بہتر سماج کا خواب لیے مردوں کے شانہ بشانہ چل رہی ہیں اس یقین مستحکم کے ساتھ کہ ایک دن اس استحصالی نظام کا خاتمہ ہو گا اور انسان دوست سماج کا قیام عمل میں آئے گا۔
خواتین کا کہنا تھا کہ تحریک میں خواتین کی شمولیت خوش آئند ہے، جوکہ ایک روشن سماج کی طرف پیش رفت ہے۔ ہمیں مزید منظم ہو کر آگے بڑھنا ہو گا۔
Share this content:


