پاکستانی جموں  کشمیر: حکومت اور ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری

پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر کی حکومت کی جانب سے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی ( JAAC ) کے ساتھ کیے گے معاہدے کی خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں۔

حکومت جموں و کشمیر نے چھ ارکان قانون ساز اسمبلی پر مشتمل پبلک اکاونٹس کمیٹی قائم کر دی ہے ۔

کمیٹی میں سابق وزیر خزانہ و رکن قانون ساز اسمبلی عبد الماجد خان کو چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی منتخب کر دیا گیا ہے۔

ماجد خان کو بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سرکاری گاڑی ، فیول اور اسمبلی میں دفتر اور سٹاف دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ماجد خان مہاجرین مقیم پاکستاں کی نشست سے منتخب ہوئے تھے اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا موقف ہے کہ مہاجرین مقیم پاکستان نشستوں کا خاتمہ یقینی بنایا جا ئے۔

دوسری جانب JAAC اور حکومت کے مابین معاہدے پر عمل درآمد کے لیے 8 روز باقی رہ گئے ہیں۔

Share this content: