ہٹیاں بالا/ کاشگل نیوز
پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کے علاقہ بٹ کھیتر میں قرآن پڑھنے کے لیے مسجد جانے والی دس سالہ بچی مسماۃ(ف)کو چھٹی کے وقت قاری بلال ولد نزاکت حسین ستی ساکن کوٹلی ستیاں نے صفائی کے بہانے اپنے کمرے میں بلایا،کپڑے پھاڑ کر اسے زبردستی جنسی درندگی کا نشانہ بناڈالا۔
جب معصوم بچی پھٹے ہوئے کپڑوں اور زخمی حالت میں گھر پہنچی تو اس نے اپنی والدہ کو بتایا کہ قاری نے اس کے ساتھ بد فعلی کی اور ساتھ دھمکی دی کہ اگر کسی کو بھی اس بارہ میں بتایا تو جان سے مار دوں گا، جس پر بچی کی والدہ اور دیگر خواتین نے مسجد پہنچ کر قاری کو کمرے میں بند کر کے پولیس کو اطلاع دی۔
جب ایس ایچ او سٹی ہٹیاں بالا منظر حسین چغتائی معہ نفری موقعہ پر پہنچے تو قاری کمرے کا روشن دان توڑ کر فرار ہو چکا تھا۔
منظر حسین چغتائی نے معہ نفری کارروائی کرتے ہوئے اتوار کی صبح تین بجے قاری بلال کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔
ملزم کے خلاف زیر دفعہ A/377 اے پی سی کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔
Share this content:


