گلگت بلتستان : برفانی تودے کی زد میں آ کر پاکستانی فوج کے 2 اہلکارسمیت 3افرادہلاک

گلگت بلتستان میں برفانی تودے کی زد میں آ کر پاکستانی فوج کے 2 اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہفتے کے روز گلگت بلتستان کے برزل پاس میں برفانی تودے کی زد میں آ کر پاک فوج کے 2 اہلکار اور ایک شہری مشین آپریٹر ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا کہ برف صاف کرنے کا آپریشن کیپٹن اسمد گلفام کی قیادت میں جمعہ 2 جنوری کی رات شروع کیا گیا، جو ہفتے کی صبح تک جاری رہا، تاکہ علاقے میں فوجی نقل و حرکت کو ممکن بنایا جا سکے۔

بیان کے مطابق 3 جنوری 2026 کو رات تقریباً دو بجے، جب مذکورہ آپریشن جاری تھا، اچانک برفانی تودہ گرنے سے 28 سالہ کیپٹن اسمد جو لاہور کے رہائشی تھے، 32 سالہ سپاہی رضوان جو اٹک کے رہائشی تھے اور ایک شہری مشین آپریٹر برف تلے دب گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چار افراد کو برف سے زندہ نکال لیا گیا، تاہم کیپٹن اسمد گلفام، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ کو استور کے رہائشی تھے،ہلاک ہوگئے۔

Share this content: