گلگت بلتستان : شبیر مایا اسکردو سے گرفتار،دوبارہ کھرمنگ منتقل

سکردو/ کاشگل نیوز

گلگت بلتستان یونائیٹڈ موؤمنٹ کے سربراہ شبیر مایار کو آج بروز بدھ کھرمنگ پولیس نے اسکردوسے گرفتار کرکے واپس کھرمنگ روانہ کردیا ۔

قوم پرست رہنما و سربراہ گلگت بلتستان یونائیٹڈ مومنٹ شبیر مایار اپنی ساس کی علاج معالجے کی غرض سے گزشتہ روز کھرمنگ سے سکردو پہنچے تھے اور ہسپتال میں ساس کے ساتھ موجود تھے جس کے بعد آج کھرمنگ پولیس نے شبیر مایار کو گرفتار کرکے واپس کھرمنگ روانہ کردیا ۔

شبیر مایار کا نام گزشتہ کئی سالوں سے کالا قانون انسداد دہشتگردی کے تحت شیڈول فور میں شامل ہے اور آبائی گاؤں کھرمنگ میں نظر بند ہے۔

شبیر مایار شیڈول فور میں ہونے کی وجہ سے نقل و حمل پر حکومت کی طرف سے مکمل پابندی ہے جس کے باعث شبیر مایار کو طبعی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔ اس کے علاؤہ شبیر مایار انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت گلگت کی عدالت میں دہشتگردی کے مقدمات بھی بھگت رہے ہیں۔

گلگت بلتستان کے مختلف قوم پرست حلقوں نے شبیر مایار کے خلاف کھرمنگ پولیس، حکومت اور ریاستی جبر کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور شبیر مایار پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Share this content: