جموں کشمیر:خواتین میں تحریکی کام پھیلانے اور تربیتی عمل کو منظم کر نے کی حکمت عملی ترتیب

پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے علاقے باغ میں خواتین ایکشن کمیٹی کا اجلاس مقامی ہوٹل میں انعقاد پزیر ہوا۔

اجلاس میں ضلع بھر سے متحرک ممبران کمیٹی نے شرکت کی۔

اجلاس میں ریاستی صحافی سہراب برکت کی بلا جواز گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی اور سہراب برکت کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

اجلاس میں ریاستی شہریوں کو پاکستان کے ائیر پورٹس پر آف لوڈ کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے متنبہ کیا گیا کہ شہریوں کا اس طرح معاشی قتل فی الفور بند کیا جائے۔

اجلاس میں حکمرانوں کی مسلسل بد عہدی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مزاکرات سے باہر آنے کے فیصلے کو سراہا گیا۔

اجلاس میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے تجاویز پیش کی گئیں جو باغ کے کور ممبران کے ذریعے کمیٹی تک پہنچائی جائیں گی۔

اجلاس میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو تمام ضلعی کمیٹیوں سے لی گئی تجاویز کی روشنی میں کیے گئے فیصلے پر خواتین ایکشن کمیٹی باغ کی طرف سے بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔

اجلاس میں تحریکی کام کو خواتین میں پھیلانے اور تربیتی عمل کو منظم کرنے کے لیے حکمت عملی ترتیب دی گئی۔

Share this content: