پی آئی اے کی نجکاری مکمل کرلیا گیا ، حکومت اور عارف حبیب کنسورشیم کے درمیان ٹرانزیکشن دستاویزات پر دستخط کر دیے گئے۔
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اورآرمی چیف عاصم منیر کی پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے حکومت اور عارف حبیب کنسورشیم کے مابین ٹرانزیکشن کی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں وزیراعظم کے مشیر نجکاری محمد علی کا کہنا تھا کہ ’عارف حبیب کنسورشیم 180 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔ جس میں سے 125 ارب قومی ائیرلائن کی استعدادِکار میں اضافے پر خرچ ہوں گے اور 55 ارب روپے حکومتی خزانے میں جمع ہوں گے۔‘
تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’پی آئی اے کی نجکاری کا عمل آج انجام کو پہنچا، پی آئی اے کی نجکاری شفاف انداز میں کی گئی۔‘
وزیرِ اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ’پی آئی اے کی نجکاری کا عمل شفاف انداز میں مکمل کیا گیا اور یہ عمل ملکی فضائی صنعت میں نئی زندگی اور ترقی کے مواقع فراہم کرے گا۔‘
انھوں نے کہا کہ ’نجکاری کے بعد پی آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا تاکہ ملکی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔‘
وزیرِاعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے تقریب کے دوران کہا کہ ’پی آئی اے کی نجکاری نے ثابت کر دیا ہے کہ ’پاکستان کاروبار کے لیے سنجیدہ ہے۔‘
Share this content:


