بی این ایم چیئرمین کے والد کی جبری گمشدگی ، ریاستی جبر خطرناک حد تک پہنچ چکا ہے، جموں کشمیر پیپلز نیشنل موومنٹ

جموں کشمیر پیپلز نیشنل موومنٹ (JKPNM) کے ترجمان نے بلوچ نیشنل موومنٹ(BNM)کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ کے والد، چچا اور ماموں کو ریاستی اداروں کی جانب سے جبری طور پر اغوا کیے جانے کی شدید اور دوٹوک مذمت کی ہے۔

ترجمان نے اس اقدام کو اجتماعی سزا، جبری گمشدگی اور بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ریاستی جبر ایک خطرناک حد تک پہنچ چکا ہے جہاں سیاسی اختلاف کو دبانے کے لیے خاندانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے عالمی معاہدوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

ترجمان نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور اغوا کیے گئے تمام افراد کی فوری اور محفوظ بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔

Share this content: