خامنہ ای کی موت : بغداد و کراچی میں امریکی قونصلیٹ پر حملہ،فائرنگ سے 6 ہلاک

اسرائیلی و امریکی حملوں سے ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت کی تصدیق کے بعد مختلف ملکوں میں ان کے چاہنے والے اور شیعہ مکتبہ فکر سے جڑے افراد سخت رنج و غم کا شکار ہیں اور مختلف ممالک سے امریکی سفارت خانوں اور قونصلیٹ کے باہر احتجاج کی خبریں بھی آ رہی ہیں۔

عراق کے شہر بغداد میں مظاہرین گرین زون پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جہاں امریکی سفارت خانہ واقع ہے۔

کراچی میں کچھ مشتعل افراد نے امریکی قونصلیٹ پر دھاوا بول دیا اور قونصلیٹ میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ بھی کی ہے۔ اس دوران فائرنگ سے کم از کم چھ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان کے مطابق یہ عوامی احتجاج تھا جس میں عام لوگوں نے مذہبی شخصیت کی ہلاکت پر ردعمل میں امریکی قونصلیٹ پر پہنچ احتجاج کیا ہے جن پر اندر سے بھی فائرنگ کی گئی۔

دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار نے امریکن قونصلیٹ کے باہر احتجاجی مظاہرے پر پولیس حکام سے تفصیلات طلب کی ہیں۔

صوبائی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

Share this content: