گلگت بلتستان: عوامی ورکرزپارٹی کے لیبر سکرٹری کے خلاف پولیس چھاپے

گلگت/ کاشگل نیوز

عوامی ورکرزپارٹی گلگت بلتستان کے لیبر سکرٹری آمین ہنزائی کو ہنزہ پولیس ہراساں کرنے کی کوشش کررہی ہیں، اس کے خلاف اس کے گھر اور کام کے جگہ پر پولیس کی طرف سے چھاپے قابل مذمت ہے۔

ہنزہ پولیس نے اپنی روش نہیں بدلا تو عوامی ورکرزپارٹی گلگت بلتستان اپنے ساتھیوں کو بلاجواز ہراساں کرنے اور بے جا تنگ کرنے کے خلاف احتجاج کا حق رکھتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر کامریڈ بابا جان، جنرل سکرٹری شیرنادر شاہی ، آصف سخی، رضوان بیگ، اخون بائے، الطاف لغل، اسلام شاہ ، واجد بیگ، و دیگر نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے کارکنان و نوجوانان گلگت بلتستان کی بنیادی حقوق کے لئے پرامن سیاسی جہدوجہد کررہے ہیں ان کی پرامن جہدوجہد سے خائف ہو کر انتظامیہ کی طرف سے انتقامی کارروائی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پرامن نوجوانوں کو بلاجواز ہراساں کرنے سے انتظامیہ باز رہیں بصورت دیگر شدید ردعمل دینگے۔

Share this content: