روس کا یوکرین پر 24 گھنٹوں میں 948 ڈرونز سے اب تک کا سب سے بڑا حملہ

روس نے یوکرین کے ساتھ جاری جنگ کے آغاز کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے بڑا فضائی حملہ کیا ہے، جس میں یوکرین کے متعدد شہروں کو 948 ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔

یوکرین کی فضائیہ کے مطابق منگل کو مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے سے 556 ڈرونز داغے گئے، جو دن کے وقت ہونے والا ایک انتہائی غیر معمولی حملہ تھا، جس میں کم از کم تین افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

مقامی حکام کے مطابق مغربی شہر لویف میں 16ویں صدی کی برنارڈائن خانقاہ جو شہر کے مرکز میں واقع یونیسکو عالمی ورثہ سائٹ کا حصہ ہے کو نقصان پہنچا۔

یوکرین انتظامیہ کے مطابق دو کے بعد رات میں 392 ڈرونز اور 34 میزائل داغے گئے۔

تاہم روسی فوج یا انتظامیہ کی جانب سے یورکیں کے ان دعوں کے حوالے سے کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Share this content: