ایرانی فوج میں 70 لاکھ شہریوں کی رضاکارانہ شمولیت کا دعویٰ کیا جارہا ہے جنہوں نے خود کو جنگ لڑنے کیلئے پیش کیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ جنگ کے آغاز کے بعد سے 70 لاکھ ایرانیوں نے فوجی خدمات کے لیے رضاکارانہ طور پر خود کو پیش کیا ہے۔
ان کے مطابق ’ایک طاقتور قومی مہم‘ کے نتیجے میں لاکھوں ایرانیوں نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ ’ہتھیار اٹھانے اور اپنے وطن کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘
محمد باقر قالیباف نے کہا: ’ہم یہ پہلے بھی کر چکے ہیں اور دوبارہ کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔ آپ ہمارے گھر پر حملہ کرو گے تو پورا خاندان آپ کا مقابلہ کرے گا۔‘
Share this content:


